ترجمان عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) خیبر پختونخوا ثمر ہارون بلور کا کہنا ہے کہ گورنر خیبر پختونخوا غلام علی اب اے این پی سے بندے توڑ کر دکھائے، اتحاد کی آڑ میں وہ اے این پی سے بندے توڑنے کی کوشش کر رہے تھے۔
ثمر ہارون بلور نے کہا کہ جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) جب ٹکٹ تقسیم کرے گی تب پتہ چلے گا کہ کس کی آدھی پارٹی کہاں جا رہی ہے؟ آئينی گورنر بتائیں کہ پوسٹنگ ٹرانسفر سے ان کا کیا سروکار؟
ترجمان اے این پی خیبر پختونخوا نے کہا کہ جے یو آئی سے نہیں ہمارا اختلاف گورنر کی بڑی کرسی پر بیٹھے شخص سے ہے، ترلوں کا طعنہ دینے والے بتائیں گورنری کیلئے اے این پی کے کتنے ترلے کیے تھے؟
ثمر بلور نے کہا کہ ہم نے گورنر کے معاملے پر مولانا کی سربراہی میں جے یو آئی کا جرگہ ولی باغ میں قبول کیا، ہم نے منتیں نہیں مختلف کالجز میں غلام علی کی نوکریوں کی بندر بانٹ روکنے کی کوشش کی، پیپلز پارٹی پشاور کی قیادت ضیاءاللّٰہ آفریدی اس بات کے گواہ ہیں۔
Comments are closed.