پیر 8 ذیقعد 1444ھ 29؍مئی 2023ء

غضنفر عباس چھینہ کی قیادت میں ہم خیال گروپ کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ

بھکر سے سابق صوبائی وزیر غضنفر عباس چھینہ کی قیادت میں ہم خیال گروپ نے بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

غضنفر عباس چھینہ نے پنجاب کے مختلف اضلاع سے ہم خیال چھینہ گروپ کے رہنماؤں کو لاہور بلا لیا۔

ذرائع کے مطابق ہم خیال چھینہ گروپ میں صوبائی وزراء اور ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی بڑی تعداد موجود ہے۔

ہم خیال چھینہ گروپ میں تحریک انصاف کے 19 ٹکٹ ہولڈرز بھی شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پی ٹی آئی چھوڑنے کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

ہم خیال چھینہ گروپ کی طرف سے پریس کانفرنس کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل بھی جلد ترتیب دے دیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.