امریکا کے ایک ریسٹورنٹ میں غصے میں بھری خاتون نے کسی بات پر ناراض ہو کر مینیجر کے منہ پر سوپ پھینک دیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون کسی بات پر مینیجر سے الجھتی نظر آرہی ہے اور پھر اچانک اس کے چہرے پر سُوپ پھینک دیتی ہے۔
خوش قسمتی سے سوپ ٹھنڈا ہوتا ہے جس کی وجہ سے مینیجر کا چہرہ جھلسنے سے بچ جاتا ہے مگر شاید سوپ میں موجود مسالوں کی وجہ سے مینیجر کوچہرے پر جلن محسوس ہوئی ہو۔
بعد ازاں سوپ پھینکنے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
Comments are closed.