اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ کے 80 فیصد لوگوں کو جبری بے دخل کیا جا چکا ہے۔
سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ غزہ میں کوئی جگہ محفوظ نہیں ہے۔ اقوام متحدہ شیلٹرز میں 10 لاکھ سے زیادہ بے گھر فلسطینی ہیں۔
عالمی ادارہ کے سربراہ نے کہا کہ شہریوں کا تحفظ یقینی ہو اور اقوام متحدہ شیلٹرز پر حملے نہیں ہونےچاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں امدادی آپریشن کے لیے ایندھن کی فراہمی ناکافی ہے اور غزہ میں امداد کی فراہمی 20 لاکھ سے زیادہ لوگوں کیلئے انتہائی کم ہے۔
Comments are closed.