پیر23؍جمادی الثانی 1444ھ16؍جنوری2023ء

غزہ کے چیمبر آف کامرس انتخابات میں پہلی بار خاتون امیدوار حصہ لیں گی

ایمان عود غزہ کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں حصہ لینے والی پہلی خاتون بن گئیں۔

وہ کامیاب کاروباری شخصیت ہیں جنہوں نے انشورنس اور سیاحت سمیت پچھلی دو دہائیوں کے دوران کئی شعبوں میں کام کیا ہے۔

ایمان عود نے پچھلے مہینے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے 21 جنوری کو ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا تھا۔

تاوقت انہیں حماس یا دیگر فلسطینی گروپس کی طرف سے انتخابات لڑنے پر مخالفت کا سامنا نہیں ہے۔

ماضی میں ایمان عود غزہ کے کئی اہم سینئر عہدوں پر رہ چکی ہیں، انہوں نے ٹرسٹ انٹرنیشنل انشورنس گروپ کی مارکیٹنگ منیجر، گلوبل یونائیٹڈ انشورس کمپنی کی علاقائی منیجر، جنرل ٹریڈنگ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی صدر کے عہدوں پر کام کیا ہے۔

2020 میں ایمان عود کو فلسطینی کونسل برائے ریستوران، ہوٹل اور سیاحتی خدمات کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا نائب صدر منتخب کیا گیا تھا۔

کونسل نے بھی چیمبر آف کامرس کے الیکشن میں ان کی حمایت کا اعلان کیا ہے اور فلسطینی خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ایمان کو ووٹ دینے کا کہا ہے۔

ایمان عود نے انتخابی منشور میں کہا ہے کہ وہ تاجروں سے بارڈر کراسنگ پر لی گئی زیادہ فیس وصولی کے مسئلے کو حل کریں گی اور واضح معاشی قانون سازی اور ضوابط تیار کریں گی۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.