ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ کی ابتداء 7 اکتوبر کو حماس کے حملے سے نہیں ہوئی۔
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقدہ فورم سے خطاب کے دوران ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ کی لڑائی لبنان اور یمن کے محاذوں تک پہنچ چکی ہے۔
حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ لبنان اور یمن میں لڑنے والے پروکسی گروپ نہیں ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ حماس اسرائیلی قبضےکےخلاف آزادی کی تحریک ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور امریکا غزہ میں 10 سال اور بھی لگا دیں تو حماس کو ختم نہیں کرسکیں گے۔
Comments are closed.