قطر کے وزیراعظم عبدالرحمٰن آل ثانی نےکہا ہے کہ غزہ کو غیر معمولی انسانی تباہی کا سامنا ہے، غزہ کی صورتحال دنیا بھر کے لوگوں کو عالمی نظام قانون سے متعلق کچھ جائز سوالات پوچھنے پر مجبور کر رہی ہے۔
دوحا فورم سے خطاب میں قطری وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل کی بمباری کے باوجود غزہ میں نئی فائر بندی اور حماس کے پاس موجود مزید قیدیوں کی رہائی کے لیے ثالثی کی کوششیں جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی بمباری کا تسلسل ہمارے لیے اس کھڑکی کو صرف تنگ کر رہا ہے۔
قطری وزیراعظم نے کہا کہ غزہ سے یرغمالیوں کو اسرائیلی فوجی کارروائیوں سے نہیں بلکہ مذاکرات کی وجہ سے رہا کیا گیا، قطر اسرائیل اور حماس پر کم امکانات کے باوجود جنگ بندی جاری رکھنے کے لیے دباؤ ڈالے گا۔
Comments are closed.