غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے 30 ویں روز بھی جاری ہیں، بمباری سے پہلے اور بعد غزہ کی ایک گلی کے مناظر سامنے آگئے ہیں۔
فلسطینی صحافی اسماعیل جود نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے اسرائیلی فوج کی بمباری سے پہلے اور بعد کے مناظر دکھائے ہیں۔
ویڈیو کے کیپشن میں اسماعیل جود نے لکھا کہ پہلی ویڈیو اس سڑک پر میرے گانا گانے کی ہے جہاں میں رہتا ہوں۔
دوسری ویڈیو اسی گلی کی ہے مگر یہ قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے اسے تباہ کیے جانے کے بعد کی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق ایک ماہ میں غزہ میں اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 9 ہزار 770 ہوگئی، شہداء میں 4 ہزار 800 بچے شامل ہیں۔ اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 26 ہزار فلسطینی زخمی ہیں۔
مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائیاں 7 اکتوبر سے جاری ہیں۔ اسرائیلی کارروائیوں میں مغربی کنارے کے شہید فلسطینیوں کی تعداد 152 ہوگئی ہے، مغربی کنارے میں زخمی فلسطینیوں کی تعداد 2100 ہے۔
Comments are closed.