اسرائیل کے وزیرِ خارجہ الی کوہن نے کہا ہے کہ ہم غزہ کا سیکیورٹی کنٹرول سنبھال لیں گے۔
اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر کے حملے کی ذمے داری حکومت پر عائد ہوتی ہے، غفلت برتنے والوں کے احتساب کے لیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جانی چاہیے۔
اسرائیلی وزیرِ خارجہ الی کوہن کا کہنا ہے کہ غزہ پٹی میں آبادکاری کے بارے میں بات کرنا قبل از وقت ہے، غزہ پٹی میں سلامتی کی بحالی پہلی ترجیح ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حماس کا خاتمہ ہو گا اور مغویوں کو آزاد کرائیں گے۔
Comments are closed.