اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ غزہ کے شہری محفوظ علاقوں میں چلے جائیں، غزہ پٹی کے اندر جنگ مشکل اور طویل ہوگی۔
اپنے خطاب میں اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ غزہ میں جاری زمینی کارروائیاں جنگ کا دوسرا مرحلہ ہے، دشمن شہریوں کو جنگ میں ایندھن کے لیے استعمال کر رہا ہے، ہم پر جنگی جرائم کا الزام لگانے والے منافق ہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا کہ دل ٹوٹ گیا جب حماس یرغمالیوں کو قید کرکے لے گئے، یرغمالیوں کو رہا کروانے کے لیے سب کچھ کریں گے، جنگ کے بعد ہمیں مشکل سوالات کا جواب دینا ہوگا۔
نیتن یاہو نے کہا کہ زمینی کارروائیاں یر غمالیوں کو واپس لانے میں مدد کر سکتی ہیں، 7 اکتوبر کے حملے میں ایران کے ملوث ہونے کا نہیں کہہ سکتے، ایران حماس کو مالی مدد دیتا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا کہ یرغمالیوں کو رہا کروانے کے لیے رابطے جاری ہیں۔
Comments are closed.