لبنان کی سیاسی و عسکری تنظیم حزب اللّٰہ کے سربراہ حسن نصر اللّٰہ نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ کے محاصرے اور مسلسل بم باری سے جنگی جرائم کا مرتکب ہو گیا ہے۔
لبنان کے دارالحکومت بیروت میں خطاب کے دوران حسن نصر اللّٰہ نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کھلے عام غزہ میں خواتین اور بچوں کو مار رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ کا محاصرہ کر کے مسلسل بمباری سے جنگی جرائم کر رہا ہے، وہ ہر گھر کو بمباری کے لیے جائز ہدف سمجھتا ہے۔
حزب اللّٰہ کے سربراہ نے مزید کہا کہ اسرائیلی بمباری میں غزہ کے اسپتالوں، مساجد اور گرجا گھروں کو بھی نہیں بخشا جا رہا۔
اُن کا کہنا تھا کہ آج دنیا بھر میں فلسطینیوں کی آواز سنی گئی ہے، غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ جرائم فلسطینیوں کی مزاحمت کو طاقت دیں گے۔
حسن نصر اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل نے اعتراف کیا ہے، اسے مغربی کنارے سمیت کئی اطراف سے مزاحمت کا سامنا ہے۔ شدید مزاحمت سے دشمن پر مزید دباؤ بڑھ رہا ہے۔
Comments are closed.