جمعہ 4؍ربیع الثانی 1445ھ20؍اکتوبر 2023ء

غزہ پر زمینی حملے سے قبل ہی اسرائیل نےشکست کا اعتراف کرلیا، عسقلان سے شہریوں کا انخلاء

admitted

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل نے غزہ پر زمینی حملے سے قبل ہی اپنی شکست کا اعتراف کر لیا،عسقلان سے شہریوں کا انخلاشروع ہوگیا ہے۔

نیتن یاہوکے سینئر مشیر نے کہاہے کہ غزہ کی جنگ “مشکل” ہوگی، ہم جانتے ہیں کہ ہم اس کی قیمت ادا کریں گے اور ہمارے بہت سے فوجی اس جنگ سے واپس نہیں آئیں گے۔

قبل ازیں اسرائیلی براڈکاسٹنگ کارپوریشن اور اسرائیلی فوج نے اعلان کیا تھا کہ وہ غزہ کی پٹی میں زمینی کارروائی شروع کرنے والے ہیں،ہمارے ہزاروں فوجی غزہ میں زمینی داخلے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے غزہ میں زیر حراست 203 اسرائیلیوں اور 100 لاپتہ افرادسے متعلق معلومات کی بھی تصدیق کی تھی۔

دریں اثنا، الجزیرہ کے نمائندے نے بتایا کہ اسرائیلی حکومت نے حماس کے پے درپے حملوں سے خوفزدہ ہو کر عسقلان شہر کے مکینوں کو نکالنے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے اور اسی طرح کے انخلاء کا عمل شروع کرنے کے لیے لبنان کے ساتھ سرحد پر واقع کریات شمونہ کے لیے بسیں بھی بھیجی ہیں۔

You might also like

Comments are closed.