غزہ پر رات بھر اسرائیلی بمباری میں 80 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق شہر قلقیلیہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 19 سالہ حمزہ سایل طہ شہید ہوا جس کو اسرائیلی فوج نے سینے میں گولی ماری۔
علاوہ ازیں مغربی کنارے میں قلندیہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوج کی ریڈ کے دوران فائرنگ سے فلسطینی نوجوان جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔
فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق نوجوان کے سینے اور سر میں گولیاں لگیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 5 ہزار 800 ہوگئی ہے۔
اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والوں میں 2 ہزار سے زائد بچے اور 1100 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 15 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔
زخمیوں کو اسپتالوں میں دواؤں اور ایندھن کی قلت کے باعث مزید مشکلات کا بھی سامنا ہے۔
Comments are closed.