غزہ پر وحشیانہ بمباری کا جواب دینے کیلئے حزب اللّٰہ نے اسرائیلی شہروں پر حملے کیے اور فوجیوں کو نشانہ بنانے کی فوٹیج جاری کردی۔
حماس نے تل ابیب، عسقلان، اشدود اور سیدروت پر راکٹ برسا دیے، تل ابیب کا بین گورین ایئرپورٹ بند کردیا گیا۔
اسرائیلی میڈیا نے دیگر شہروں میں کئی اہداف کو نقصان پہنچنے کا اعتراف کیا ہے، جبکہ پانچ روز میں ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد 1200 سے زیادہ ہوگئی، جبکہ 3 ہزار سے زیادہ زخمی ہوچکے ہیں۔
حملوں میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 173 تک پہنچ گئی، اسرائیل نے حماس کے ایک ہزار کارکنوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
حزب اللّٰہ نے امریکا کو خبردار کیا کہ امریکا نے مداخلت کی تو امریکی اڈے نشانہ بنیں گے۔
Comments are closed.