غزہ کے نہتے عوام پر ایک ہفتے سے جاری اسرائیلی بمباری ،مغربی دنیا کی مسلم دشمنی کے خلاف اور غزہ کے عوام سے یکجہتی کے اظہار کے لیے پوری دنیا کے لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ریلیاں نکالی گئیں اور مظاہرے کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی درندگی کے خلاف اور فلسطینیوں کی حمایت میں ہزاروں افراد دنیا بھر میں سڑکوں پر نکل آئے ،مظاہرین نے غزہ پر اسرائیل کی شدید بمباری کی مذمت کی جس میں اب تک 1,500 سے زیادہ افراد شہید ہوچکے ہیں ۔
علاوہ ازیں اسپین کے شہر بارسلونا میں کرسٹوفر کولمبس کی یادگار پر فلسطینیوں کی حمایت میں ریلی نکالی گئی،آسٹریلیا کے شہر کینبرا،ہالینڈ کے شہر دی ہیگ کی مختلف یونیورسٹیزمیں مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔
میکسیکو میں اسرائیل کے سفارت خانے کے سامنے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرے کیے گئے، جنیوا، سوئٹزرلینڈ میں اقوام متحدہ کے یورپی ہیڈکوارٹر کے سامنے فلسطینیوں کی حمایت میں ریلی نکالی گئی،عراق کے دارالحکومت بغداد میں لاکھوں افراد نے احتجاج کیا۔
وینزویلا کے شہر کراکس میں مظاہرے کیے گئے،ترکی کے شہراستنبول میں ریلی نکالی گئی،اردن میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔
ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں نماز جمعہ کے بعد لاکھوں مسلمانوں نے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی۔ ’’آزاد فلسطین‘‘ اور ’’صیہونیوں کو کچل دو‘‘ کے نعرے لگاتے ہوئے انہوں نے اسرائیلی پرچموں سے لپٹے دو پتلے نذر آتش کئے۔
Comments are closed.