منگل8؍ربیع الثانی 1445ھ24؍اکتوبر 2023ء

غزہ پر اسرائیلی حملے: 24 گھنٹوں میں 704 فلسطینی شہید

فلسطینی علاقے خان یونس کے پناہ گزین کیمپس پر تازہ اسرائیلی حملے میں بچوں سمیت مزید 56 فلسطینی افراد شہید کردیے گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق غزہ میں 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں 182 بچوں سمیت مزید 704 افراد کو شہید کیا گیا جس کے بعد 7 اکتوبر سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 5 ہزار 800 ہوچکی ہے۔

فلسطینی شہداء میں 2 ہزار سے زائد بچے اور 1100 خواتین شامل ہیں جبکہ اسرائیلی حملوں میں زخمیوں کی تعداد 15 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.