فلسطینی وزارتِ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے جاری بمباری سے مرنے والوں کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وزارتِ صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف قدرا نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں بتایا کہ جمعرات کی شب یونانی آرتھوڈوکس چرچ پر ہونے والے حملے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 137 ہو گئی ہے، 13 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں جبکہ 1 ہزار سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ یونانی آرتھوڈوکس چرچ پر ہونے والے اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والوں میں 16 فلسطینی مسیحی بھی شامل ہیں۔
ڈاکٹر اشرف قدرا کا یہ بھی کہنا ہے کہ غزہ پٹی کے 7 اسپتال اسرائیلی حملوں کے سبب مکمل طور پر بند ہو گئے ہیں۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 7 اکتوبر سے شروع ہونے والی کشیدگی کے دوران اب تک حماس کی جانب سے کیے گئے حملوں کے نتیجے میں 1400 سے زائد اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں۔
Comments are closed.