پیر14؍ربیع الثانی 1445ھ30؍اکتوبر 2023ء

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے بعد تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا خدشہ

غزہ پر اسرائیلی حملے جاری رہے تو عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 150 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر سکتی ہے۔

عالمی بینک نے خبردار کیا ہے کہ تیل پیدا کرنے والے مرکزی ممالک نے اگر سپلائی کم کر دی تو 1970 کی دہائی والی صورت حال پیدا ہو سکتی ہے۔

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی حملے جاری رہے تو توانائی اور خوراک کی قیمتیں بہت زیادہ بڑھ سکتی ہیں، یوکرین جنگ اور اب غزہ جنگ کی وجہ سے کموڈیٹی مارکٹ کےلیے یہ دہرا جھٹکا ہوگا۔

عالمی بینک کے موجودہ جائزے کے مطابق اگلے سال کموڈیٹی کی قیمتوں میں 4.1 فیصد کمی اور تیل کی قیمتوں میں اوسطاً 81 ڈالر فی بیرل کمی متوقع ہے۔

تاہم اگر مشرقِ وسطیٰ تنازعے میں شدت آئی تو کموڈیٹی اور تیل کی قیمتوں میں یکدم اضافہ ہو سکتا ہے۔ کم اور درمیانی شدت کے علاقائی خلل کی صورت میں تیل کی عالمی قیمت 102 سے 121 ڈالر فی بیرل تک جا سکتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.