جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

غزہ میں 38ویں روز بھی اسرائیلی طیاروں کی بمباری، شہداء کی تعداد 11 ہزار سے زائد ہوگئی

غزہ میں مسلسل 38ویں روز بھی اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے شہداء کی تعداد 11 ہزار 240 سے زیادہ ہوگئی۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ شہداء میں 4 ہزار 630 بچے، 3 ہزار 130 خواتین بھی شامل ہیں، غزہ میں طبی عملے کے 189 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اسرائیلی بمباری سے 130 اساتذہ اور تدریسی عملہ جاں بحق ہوا۔

اسرائیلی بمباری سے 41 ہزار 120 رہائشی املاک تباہ ہوئیں، بمباری سے 94 سرکاری عمارتیں تباہ،71 مساجد شہید ہوئیں، 253 اسکولوں کی عمارتیں بھی تباہ ہوئیں۔

فلسطینی وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے 25 فیصد زرعی اراضی برباد ہوگئی، 7 اکتوبر سے اب تک 18کروڑ ڈالر کا زرعی نقصان ہوچکا ہے۔

فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے خان یونس کے گھروں پر پھر بم گرادیے، اسرائیلی بمباری سے خان یونس میں 7 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی طیاروں نےگذشتہ روز بھی خان یونس میں گھروں پر بمباری کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.