جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

غزہ میں 20 اسرائیلی فوجی اپنے ہی ساتھیوں کے ہاتھوں مارے گئے

غزہ کی جنگ میں 20 اسرائیلی فوجی اپنے ہی ساتھیوں کے ہاتھوں مارے گئے۔ تل ابیب سے اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ فرینڈلی فائر اور آپریشنل حادثات میں 20 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے۔

اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق 13 فوجی فرینڈلی فائرنگ میں مارے گئے، کچھ اسرائیلی فوجی اپنے ہی ڈرونز اور ہیلی کاپٹر سے فائرنگ کی زد میں آئے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق کچھ اسرائیلی فوجی ٹینک کے فائر کی زد میں بھی آئے۔ 

فوجی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ غزہ کی زمینی لڑائی میں اب تک 105 فوجی مارے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.