اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں ہر 10 منٹ میں 1 بچہ شہید ہو رہا ہے۔
یونیسیف کے مطابق غزہ میں ہر روز 420 سے زائد بچے اسرائیلی بمباری سے شہید یا زخمی ہو رہے ہیں۔
دوسری جانب صحافیوں کی عالمی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیل حماس تنازع میں 31 صحافی مارے جا چکے ہیں۔
سی پی جے کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ میں کم از کم 9 صحافی لاپتہ یا حراست میں ہیں، غزہ میں صحافیوں کو اسرائیلی بمباری اور زمینی حملے کے پیشِ نظر شدید خطرات کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی فورسز کے حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار 400 ہو گئی ہے جبکہ 23 ہزار سے زائد زخمی ہیں، شہداء میں 73 فیصد بچے، خواتین اور عمر رسیدہ افراد شامل ہیں۔
Comments are closed.