ایک بھارتی شہری کا کہنا ہے کہ غزہ میں لوگ مر رہے ہیں، شہری ملبے تلے دبے ہیں اور کوئی انہیں نکالنے والا نہیں ہے۔
بھارتی شہری لبنیٰ نذیر نے غزہ سے انخلا کے بعد قاہرہ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی بیٹی کے ساتھ کل غزہ چھوڑنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔
خاتون بھارتی شہری کا مزید کہنا تھا کہ میں بھارتی شہری ہوں اور میں نے غزہ کی پٹی سےانخلاء کےلیے درخواست دی تھی۔
لبنیٰ نذیر نے غزہ کی افسوسناک صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہاں میں لوگ مر رہے ہیں۔ شہری عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہیں اور کوئی انہیں نکالنے والا بھی نہیں ہے۔
خاتون کا کہنا تھا کہ غزہ میں صورتحال انتہائی خراب ہے، ہمارے پاس پانی اور بجلی نہیں تھی جبکہ انٹرنیٹ اور کمیونی کیشن کی صورتحال بھی انتہائی خراب تھی۔
Comments are closed.