carolina sweets hookup hotshot hookup Suplee PA emily willis hookup best really free hookup sites arduino led hookups gay byu hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

غزہ میں فلسطینیوں کی شہادت اسرائیلی دہشت گردی ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ غزہ میں 5 سال کی بچی سمیت 10 فلسطینیوں کی شہادت اسرائیلی دہشت گردی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطین میں اسرائیلی دہشت گردی کے حالیہ افسوسناک واقعے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیل کے فضائی حملے کی مذمت کرتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ اگر بربریت کا کوئی چہرہ ہوتا تو وہ اسرائیل جیسا ہی ہوتا، اسرائیل نے نتائج کی پرواہ کیے بغیر فلسطینیوں کو نشانہ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ غزہ پر ایک بار پھر اسرائیلی جارحیت، جیٹ طیاروں کی بمباری سے فلسطینی کمانڈر اور 5 سال کی بچی سمیت 10 فلسطینی شہید اور 75 زخمی ہوگئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسلامک جہاد نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی فضائی حملے کو اعلان جنگ قرار دے دیا۔

رپورٹس کے مطابق جوابی کارروائی میں اسرائیل پر 100 سے زائد راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.