غزہ میں عارضی جنگ بندی کا آج آخری روز ہے، حماس نے 10 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر دیا ہے جبکہ بدلے میں 30 فلسطینی قیدی رہا کیے ہیں۔
حماس عہدیدار نے کہا ہے کہ تمام فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بدلے حماس تمام اسرائیلی فوجی چھوڑنے پر تیار ہے۔
دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ اسرائیل پہنچ گئے جہاں ان کی جنگ بندی میں توسیع اور امداد پر بات چیت متوقع ہے۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قطر اور مصر کی کوششوں سے غزہ پٹی میں جنگ بندی میں توسیع کا امکان ہے جبکہ چین نے بھی غزہ میں جامع اور پائیدار جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
القسام بریگیڈز نے اسرائیلی بمباری سے حراست میں موجود 3 اسرائیلی یرغمالیوں کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے، اسرائیلی حکومت نے تصدیق بھی کی ہے۔
اسرائیلی فوج ایک بار پھر فلسطینیوں کو شمالی غزہ نہ جانے کی دھمکی دے رہی ہے، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ اب بھی وار زون ہے۔
ادھر مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے 2 فلسطینی بچوں کو شہید کردیا۔
Comments are closed.