یورپی یونین خارجہ پالیسی چیف نے جنگ عظیم دوم میں جرمنی کی تباہی سے غزہ کی تباہی کا موازنہ کردیا۔
عرب میڈیا کے مطابق یورپی یونین خارجہ پالیسی چیف جوزف بوریل کا کہنا ہے کہ غزہ کی صورتحال انتہائی ابتر اور تباہ کن ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں شہری ہلاکتیں مجموعی اموات کا 60 سے 70 فیصد ہیں۔
جوزف بوریل کا کہنا تھا کہ غزہ کی 85 فیصد آبادی بے گھر ہوچکی ہے۔
غزہ میں عمارتوں کی تباہی جرمن شہروں میں ہونے والی تباہی سے بھی زیادہ ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.