غزہ میں اسپتالوں اور ایمبولینسوں پر بمباری کے نتیجے میں مزید 100 فلسطینی شہید ہوگئے اور اب یہ تعداد بڑھ کر 9300 ہوگئی ہے جبکہ 25 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہیں۔
الشفا اسپتال کے مرکزی دروازے پر بمباری سے درجنوں افراد شہید ہوئے جبکہ فلسطینی زخمیوں کو مصر لےجانے والی ایمبولینس پر بھی اسرائیلی فوج نے حملہ کیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اسکول پر اسرائی حملے میں کم از کم 20 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے۔
شمال سے جنوب نقل مکانی کرنے والوں پر بھی بمباری کی گئی جس کے باعث 14 افراد شہید ہوگئے جبکہ خان یونس میں گھر پر حملے میں ایک خاندان کے 5 افراد شہید ہوئے۔
Comments are closed.