جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

غزہ میں زمینی آپریشن کے دوران مزید 2 اسرائیلی فوجی ہلاک

شمالی غزہ میں فلسطینی مسلح گروپوں سے جھڑپوں میں مزید 2 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیل کے زمینی آپریشن میں مرنے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 50 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب غزہ کے علاقے صابرہ میں اسرائیلی فوج نے مسجد پر بھی حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 50 افراد شہید اور کئی زخمی ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے وسطی غزہ کے علاقے صابرہ میں مسجد پر اس وقت بم باری کی جب مسجد میں نماز جاری تھی اور مسجد نمازیوں سے بھری ہوئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.