جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

غزہ میں رپورٹنگ کے لیے نیوز آرگنائزیشنز کا اسرائیل اور مصر کو خط

غزہ میں اسرائیلی حملے چھٹے ہفتے میں داخل ہوگئے، غزہ میں رپورٹنگ کے لیے11 نیوز آرگنائزیشنز نے اسرائیل اور مصر کو خط لکھ دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق نیوز آرگنائزیشنز نے یہ خط اسرائیلی وزیراعظم اور مصری صدر عبدالفتح السیسی کے نام لکھا ہے۔

القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے آڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے قطری ثالثیوں کو بتایا ہے کہ اس دوران مکمل جنگ بندی ہونی چاہیے۔

امریکی میڈیا کے مطابق خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے حالات کی غزہ کے اندر سے رپورٹنگ ہونا ضروری ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ غزہ میں مسلسل 38 ویں روز بھی اسرائیلی طیاروں کی بمباری  جاری ہے جس سے شہداء کی تعداد 11 ہزار 240 سے زیادہ ہوگئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.