عالمی ادارۂ صحت کا غزہ کی صورتِ حال پر تشویش ناک بیان سامنے آیا ہے۔
ڈبلیو ایچ او کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غزہ میں صحت کا نظام درست نہ ہوا تو بم باری سے زیادہ اموات ہو سکتی ہیں، غزہ کے الشفاء اسپتال کا غیر فعال ہونا اور اس کی ابتر حالت ایک سانحہ ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق غزہ کے الشفاء اسپتال کو دوبارہ فعال دیکھنا چاہتے ہیں اور الشفاء اسپتال کے زیرِ حراست طبی عملے کے بارے میں بہت تشویش ہے۔
ڈبلیو ایچ او کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غزہ کے الشفاء اسپتال کے عملے کی غیر جانبداری کا احترام کرنے کی ضرورت ہے۔
دوسری جانب غزہ سرکاری میڈیا آفس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غزہ پٹی کو بحالی کے لیے یومیہ1 ہزار امدادی ٹرکوں کی ضرورت ہے۔
غزہ میڈیا آفس کے مطابق غزہ میں سول ڈیفنس آلات، مشینیں اور طبی آلات کی ضرورت ہے، غزہ میں صحت کا نظام مکمل تباہی کا شکار ہے۔
غزہ سرکاری میڈیا آفس کے مطابق غزہ میں زندگی کا پہیہ رک گیا ہے۔
Comments are closed.