غزہ میں حماس نے شدید جھڑپوں کے دوران کئی اسرائیلی فوجی مار دیے، جبکہ متعدد اسرائیلی ٹینک اور بکتربند گاڑیاں تباہ کر دیں۔
اسرائیلی فوج نے میجر سمیت دو فوجیوں کی ہلاکتوں کی تصدیق کردی۔
اسرائیلی فوج کے غزہ کے رہائشی علاقوں پر حملے جاری ہیں، 24 گھنٹوں میں 165 سے زیادہ فلسطینی شہید کر دیے، شہداء کی تعداد 21 ہزار 6 سو سے بڑھ گئی، اسرائیلی بمباری سے ایک یرغمالی اسرائیلی فوجی بھی مارا گیا۔
غزہ میڈیا آفس کے مطابق اسرائیلی بمباری سے غزہ کے 65 ہزار گھر مکمل تباہ اور 2 لاکھ 90 ہزار مکانات ناقابل رہائش ہوچکے ہیں۔
اسرائیل نے وسط دسمبر تک 29 ہزار بم گرائے، غزہ کا 70 فیصد رہائشی علاقہ تباہ کردیا۔
امریکی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ غزہ کی تباہی جدید ریکارڈ میں بد ترین تباہی بن رہی ہے۔
فلسطینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت فلسطینیوں سے دشمنوں والا سلوک کر رہی ہے، غزہ کے ساتھ مغربی کنارے میں بھی فلسطینیوں کا قتل عام اور ان کی زمینوں پر قبضہ کیا جا رہا ہے۔
Comments are closed.