منگل15؍ربیع الثانی 1445ھ31؍اکتوبر 2023ء

غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے پر برطانوی وزیر برخاست

غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرنے پر برطانیہ میں کنزرویٹو رکن پارلیمنٹ پال بریسٹو کو کابینہ سے نکال دیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پال بریسٹو نے وزیراعظم رشی سونک کو خط میں غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا۔ 

تیل پیدا کرنے والے مرکزی ممالک نے اگر سپلائی کم کر دی تو 1970 کی دہائی والی صورت حال پیدا ہو سکتی ہے، عالمی بینک

فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر لیبر پارٹی نے بھی اپنے رکن پارلیمنٹ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سینئر رکن پارلیمنٹ اینڈی میک ڈونلڈ کی رکنیت معطل کر دی۔

واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری جاری ہے، رہائشی علاقوں میں کی گئی بمباری سے دو لاکھ مکانات مکمل اور جزوی طور پر تباہ ہوچکے ہیں۔

اسرائیلی بمباری سے 7 اکتوبر سے اب تک غزہ کے شہداء کی تعداد 8 ہزار 300 سے زیادہ ہوگئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.