برطانیہ کے شاہ چارلس سے خاتون نے ایک تقریب کے دوران غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔
خاتون نے پُکارا ’کنگ چارلس!‘، اور جب شاہ چارلس متوجہ ہوئے تو اس خاتون نے کہا کہ ’غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کریں۔‘
شاہ چارلس نے سُنی ان سُنی کردی لیکن خاتون پیچھے سے ’فلسطین آزاد کرو‘، ’جنگ بندی کرو‘ کے نعرے بلند کرتی رہی۔
خیال رہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف برطانوی شہریوں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
آج بھی لندن میں بارش کے باوجود احتجاج جاری رہا جہاں شرکا ریلی کی شکل میں مختلف شاہراہوں سے گزرتے ہوئے پارلیمنٹ اسکوائر پہنچے۔
احتجاج کے شرکا نے مطالبہ کیا کہ برطانیہ ظالم کی بجائے مظلوموں کا ساتھ دے۔ جنگ بندی سے فلسطینیوں کی زندگی محفوظ بنائے۔
Comments are closed.