بچوں کے تحفظ و حقوق کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم سیو دی چلڈرن کے اہلکار کا کہنا ہے کہ جب تک جنگ بندی پر اتفاق نہیں ہوتا غزہ میں مزید بچوں کی جانیں جائیں گی۔
سیو دی چلڈرن کے عالمی میڈیا منیجر برائے مشرقِ وسطیٰ و شمالی افریقہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جانی نقصان کے حوالے سے یہ 2019ء کے بعد سب سے بد ترین سال ہے، یہ جانی نقصان غزہ کی صورتِ حال کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے۔
سیو دی چلڈرن کے اہلکار نے جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جب تک جنگ بندی پر اتفاق نہیں ہوتا غزہ میں مزید بچوں کی جانیں جائیں گی۔
اہلکار سیو دی چلڈرن نے کہا کہ ہمیں بچوں کے لیے جنگ بندی اور فریقین کو عالمی انسانی قوانین کے اصولوں پر عمل در آمد پر اتفاق کرنا ہو گا۔
Comments are closed.