امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ غزہ میں ابھی جنگ بندی کرنے سے حماس کو دوبارہ منظم ہونے اور حملے کرنے کا موقع مل جائے گا، شہریوں کے تحفظ، امداد اور غیر ملکیوں کے انخلا کے لیے انسانی وقفہ کارآمد ہو سکتا ہے۔
اردن میں عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ گول میز کانفنرس میں شرکت کے بعد انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ غزہ میں امداد کا سلسلہ برقرار رکھنے کے طریقوں پر بات ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ روزانہ رفح کراسنگ سے 100 امدادی ٹرک جا رہے ہیں لیکن یہ ناکافی ہیں، اسرائیل کو شہریوں کی حفاظت کے تمام اقدامات کرنے چاہئیں۔
امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک اسرائیل حماس تنازع نہ پھیلنے میں کردار ادا کر سکتے ہیں، قطری وزیراعظم سے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے بات کی ہے۔
Comments are closed.