جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

غزہ میں جنگ: برطانوی و جرمن حکومت کے لہجوں میں تبدیلی، جنگ بندی کی حمایت

اسرائیل غزہ جنگ سے متعلق برطانوی اور جرمن حکومت کے لہجوں میں تبدیلی آگئی ہے۔ برطانوی اور جرمن وزرائے خارجہ نے غزہ میں پائیدار جنگ بندی کا مشترکہ مطالبہ کر دیا ہے۔

سنڈے ٹائمز میں شائع مشترکہ کالم میں برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون اور جرمن ہم منصب انالینا بائربوک نے لکھا کہ غزہ میں بہت زیادہ شہری مارے گئے ہیں، جنگ کو جاری نہیں رکھا جاسکتا۔

لوٹن برطانیہ کے دہشت گردی کے خطرے کی سطح کو…

دونوں کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے لیکن عالمی انسانی قانون کی پاسداری بھی کرنی چاہیے۔

انہوں نے لکھا کہ وہ جنگ بندی کی حمایت کرتے ہیں لیکن صرف اس صورت میں جب یہ پائیدار ہو۔

برطانوی اور جرمن وزرائے خارجہ کے تبصرے دونوں حکومتوں کے لہجے میں ایک اہم تبدیلی کی نشاندہی کرتے ہیں۔ دونوں ممالک نے اس سے قبل اسرائیلی کارروائیوں کی بھرپور حمایت کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.