برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون اور فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا کی منگل کو پیرس میں ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر برطانوی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ غزہ میں جلد از جلد ایسی پائیدار جنگ بندی دیکھنا چاہتے ہیں، جس میں اسرائیل کو حماس سے کوئی خطرہ نہ ہو۔
پیرس میں برطانیہ اور فرانس کے وزرائے خارجہ نے مشترکا پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ جس کے دوران فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا نے کہا کہ اسرائیل، فلسطین امن کےلیے دو ریاستی حل ہی واحد راستہ ہے۔
کیتھرین کولونا کا مزید کہنا تھا کہ مغربی کنارے میں انتہاپسند آبادکاروں کے خلاف اقدامات پرغور کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مغربی کنارے میں تشدد کی صورتحال اپنی آنکھوں سے دیکھی ہے جو نہ صرف افسوسناک بلکہ ناقابل قبول بھی ہے۔
Comments are closed.