جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

غزہ میں جلد قحط پڑنے کی وارننگ جاری

اقوامِ متحدہ نے غزہ میں جلد قحط پڑنے کی وارننگ جاری کردی۔

یو این انڈر سیکریٹری مارٹن گریفیتھ کا کہنا ہے کہ ہفتوں سے کہہ رہے ہیں ہر گزرتا دن غزہ میں بھوک بڑھا رہا ہے، غزہ کی پوری آبادی قحط کا شکار ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب غزہ میں انسانی امداد بڑھانے کے لیے سلامتی کونسل میں آج قرارداد پیش ہورہی ہے۔

اسرائیلی فوج نے غزہ وزارتِ صحت کے جنرل ڈائریکٹر ڈاکٹر منیر البرش کے گھر پر حملہ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق غزہ پر 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز ہو چکی ہے جبکہ 52 ہزار 586 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

شہید اور زخمی ہونے والے افراد میں نصف سے زائد تعداد صرف بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے جبکہ اسرائیلی وحشیانہ کارروائیوں میں لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.