صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ غزہ میں جاری جارحیت پر انسانیت شرمندہ ہے۔
صدر عارف علوی نے مارگلہ ڈائیلاگ سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ غزہ میں معصوم شہریوں کا جانی نقصان ہو رہا ہے.
ان کا مزید کہنا ہے کہ عقل اور ذہانت کا ملاپ ہی ورلڈ آرڈر ہونا چاہیے، موجودہ دور میں جنگوں سے انسانیت اور وسائل کو نقصان پہنچ رہا ہے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا ہے کہ اسرائیل نے طے کر لیا ہے کہ دو ریاستی فارمولے پر عمل نہیں کرنا۔
صدرِ پاکستان نے یہ بھی کہا ہے کہ روس اور امریکا کا افغانستان میں رہنا مشکل ہو گیا ہے۔
Comments are closed.