جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

غزہ میں بچوں پر مظالم، یونیسیف کا اظہار مذمت اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ

غزہ میں بچوں پر مظالم پر یونیسیف نے مذمت کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ 

یونیسیف کی ایگزیکیٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسیل نے کہا کہ غزہ میں بچوں کی اموات، اغوا اور اسکولوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ غزہ کے لوگوں کے لیے امداد میں رکاوٹ عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

یونیسیف کی ایگزیکیٹو ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ غزہ میں ہزاروں بچے مارے جا چکے ہیں، متعدد لاپتہ ہیں۔ خدشہ ہے لاپتہ بچے غزہ پر اندھا دھند بمباری سے تباہ عمارات کے ملبے تلے دبے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ یونیسیف کا عملہ خود اثرات کا شکار ہو کر بھی غزہ کے بچوں کیلیے کام کر رہا ہے۔ 

کیتھرین رسیل نے کہا کہ غزہ والے اور یونیسیف کا عملہ شیلٹر میں برے حالات میں رہ رہے ہیں۔ 

یونیسیف کی ایگزیکیٹو ڈائریکٹر نے کہا کہ شیلٹرز میں مقیم یونیسف عملے کے پاس پانی، غذا اور دیگر اشیا کی قلت ہے۔ غزہ کے سات لاکھ سے زائد بچے جنگ سے متاثر ہو کر گھر بار سے محروم ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.