جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

غزہ میں بمباری سے بچنے والوں کا بھوک اور بیماریوں سے مرنے کا خطرہ، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ انسانی حقوق کے دفتر نے کہا ہے کہ غزہ کے لوگوں کو موت، محاصرے اور تباہی کا سامنا ہے۔ 

عالمی ادارے نے بیان میں کہا کہ بمباری سے بچنے والوں کا بھوک، پیاس اور بیماریوں سے مرنے کا خطرہ ہے۔ 

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کے مطابق غزہ میں فوری جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی ضروری ہے۔ 

عالمی ادارے کے مطابق غزہ کا قبضہ ختم ہونے اور فلسطینیوں کو حقوق ملنے کی ضرورت ہے۔ 

اقوام متحدہ انسانی حقوق کے دفتر کے مطابق اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے لیے انصاف اور مساوات کی ضرورت ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.