جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

غزہ میں اسرائیل کے سفاکانہ مظالم کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے جاری

غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے جاری ہیں، برطانیہ میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ہزاروں افراد نے لندن کے ویسٹ منسٹر برج پر دھرنا دے دیا۔ مظاہرین نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

جرمنی میں مقیم اسرائیلی شہریوں نے برلن میں جرمن وزارت خارجہ کی عمارت کے باہر احتجاج کیا، مظاہرین نے انسانی حقوق، غزہ میں قتل عام روکنے اور اسرائیلی نسل کشی کے خلاف ہیں کے پوسٹرز اٹھا رکھے تھے۔

حماس ترجمان خالد قدومی کا کہنا تھا کہ او آئی سی اتنا اثر و رسوخ رکھتا ہے کہ وہ عالمی برادری اور اسرائیل پر جنگ روکنے کے لیے دباؤ ڈالے۔

دوسری جانب غزہ پر مسلسل تین ماہ سے جاری وحشیانہ حملوں میں اسرائیلی فوج نے 90 دن میں غزہ پر 65 ہزار ٹن بارود برسایا۔

رہائشی علاقوں پر بمباری کرکے 29 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید کردیے، 57 ہزار 600  سے زائد فلسطینی زخمی ہیں۔

اسرائیلی حملوں سے غزہ کے 19 لاکھ سے زیادہ شہری بے گھر ہوگئے، اسرائیلی حملوں سے سرکاری عمارتیں، اسکول، مساجد اور گرجا گھر بھی تباہ، 30 اسپتال مکمل غیر فعال ہوگئے۔

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے خان یونس میں اسرائیلی فوج پر تازہ حملے میں 8 اسرائیلی فوجی مارے گئے۔

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی نگرانی کے لیے جنین کیمپ کے اوپر اسرائیلی جاسوس غبارہ چھوڑ دیا، لبنان میں بھی اسرائیلی طیاروں نے حزب اللّٰہ کے ٹھکانوں پر حملے کیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.