جمعہ 26؍ربیع الاول 1445ھ13؍اکتوبر 2023ء

غزہ میں اسرائیلی جارحیت: شہید فلسطینیوں کی تعداد 1417 ہوگئی

غزہ پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 1 ہزار 417 ہوگئی جبکہ زخمیوں کی تعداد 6 ہزار سے زائد ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ پٹی پر اسرائیلی وحشیانہ جارحیت کے باعث 50 سے زائد طبی عملہ شہید ہوا ہے۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کا بیان اسرائیلی وزیراعظم کے ترجمان اور اسرائیلی میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر تھا۔

اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ہونے والی وسیع تباہی سے غزہ پٹی میں ماحولیاتی آلودگی اور وبائی امراض پھیلنے کا خطرہ ہے۔

ادھر اسرائیل کی غزہ کی ناکا بندی، بجلی، پانی، خوراک، ایندھن کی فراہمی بند ہے، غزہ شہر کے مرکزی اسپتال میں جنریٹرز کیلئے صرف 4  دن کا ایندھن بچا ہے۔

 ہلال احمر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ غزہ کے اسپتالوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے، غزہ کی پٹی کے واحد بجلی گھر نے ایندھن کی قلت کی وجہ سے گزشتہ روز کام کرنا بند کر دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.