غزہ میں اسپتالوں کا نظام تباہ ہو گیا جس سے وہاں موجود زخموں سے چور فلسطینیوں کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں شہداء کی تعداد کا ریکارڈ رکھے جانے کا عمل رک گیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق غزہ کے اسپتالوں میں صورتِ حال سنگین ہو گئی ہے۔
شمال میں 30 میں سے صرف ایک اسپتال الاحلی بیپٹسٹ اسپتال فعال ہے۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ الاحلی بیپٹسٹ اسپتال میں 500 مریضوں کے لیے 3 سرجنز موجود ہیں۔
گزشتہ روز غزہ کے الشفا اسپتال میں موجود 170 سے زائد لاشوں کو اجتماعی قبر میں دفنا دیا گیا تھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے اور 7 اکتوبر سے اس جنگی جرائم پر مبنی بمباری سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 11 ہزار 500 ہو گئی ہے۔
Comments are closed.