غزہ میں جنگ اسرائیل کو مہنگی پڑ گئی، جنگ کے اسرائیلی معیشت پر برے اثرات پڑنے لگے۔
اسرائیلی ماہرین کے مطابق صرف 17 روز میں اسرائیل کا جنگی نقصان 17 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ معاشی ماہرین نے اسرائیلی ریاست کے نقصان کا تخمینہ7 ارب ڈالر سے زیادہ کا لگایا ہے، اسرائیل میں رواں سال کے آخر تک خسارہ جی ڈی پی کے 3 فیصد تک پہنچ جائے گا۔
اسرائیلی ماہرین کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ سے پہلے خسارہ جی ڈی پی کے 1.5 فیصد تک متوقع تھا، خسارے کو ختم کرنے کے لیے درکار رقم سال کے آخری دو ماہ میں 12.5 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔
یہ اندازے بینک آف اسرائیل اور وزارت خزانہ کے غیر سرکاری تخمینوں سے زیادہ ہیں، اسرائیل کی 500 ارب ڈالر کی معیشت مشرق وسطیٰ کی بڑی معیشتوں میں سے ایک ہے۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی جنگ اسرائیلی معیشت کو قابل ذکر نقصان پہنچانے کا سبب بن رہی ہے، عالمی بینک بھی غزہ جنگ کے دنیا کی معیشت پر سنگین اثرات مرتب ہونے سے خبردار کر چکا ہے۔
Comments are closed.