غزہ صحافیوں کے لیے جدید تاریخ کا سب سے بڑا مقتل بن گیا، اسرائیل کی وحشیانہ بم باری سے غزہ میں 34 صحافی مارے جا چکے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اس سال جنوری سے اب تک دنیا بھر میں مارے جانے والے صحافیوں کی تعداد 37 ہے۔
صحافتی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے غزہ میں صحافیوں کے خلاف جاری جنگی جرائم کی شکایت عالمی عدالتِ انصاف میں درج کرا دی ہے۔
صحافتی تنظیم کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں 50 سے زیادہ میڈیا عمارتوں پر جان بوجھ کر بم باری کی۔
Comments are closed.