چین نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔ بیجنگ میں چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ غزہ تنازع میں انسانی صورتحال انتہائی سنگین ہوگئی ہے۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ الشفا اسپتال سے آنے والی اپیلوں سے صورتحال کی سنگینی ظاہر ہوتی ہے۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے مزید کہا کہ غزہ میں شہریوں کا مکمل تحفظ اور انسانی امداد بڑھائی جائے۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی کی جائے، المیہ ختم کرانے کیلئے عالمی برادری کو عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔
Comments are closed.