روسی صدر پیوٹن نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں ہزاروں معصوم افراد کی ہلاکتوں کا کوئی جواز نہیں ہوسکتا، تنازعے کا بنیادی حل فلسطینی ریاست کا قیام ہے۔
پیوٹن نے اپنے بیان میں کہا کہ عالمی عدم استحکام کا بنیادی فائدہ اٹھانے والی امریکی حکمراں اشرافیہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے قتلِ عام، مشرق وسطیٰ، یوکرین، عراق اور شام کے واقعات کے پیچھے امریکی حکمراں، اشرافیہ اور ان کے ساتھی ہیں۔
روسی صدر نے کہا کہ امریکی حکمراں اشرافیہ مقدس سرزمین پر افراتفری چاہتی ہے، فلسطینیوں کی مدد ان لوگوں سے لڑکر کی جاسکتی ہے جو اس تنازعے کے پیچھے ہیں، ہم ان لوگوں سے یوکرین میں لڑ رہے ہیں۔
Comments are closed.