اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر مسلسل بمباری اور شہریوں کو علاقہ چھوڑنے کی دھمکیوں کے بعد لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔
غزہ کے مجبور و بے کس شہری اپنے گھروں کو چھوڑ کر محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہورہے ہیں، اس دوران درد بھرے مناظر بھی سامنے آرہے ہیں۔
ایسی ہی سوشل میڈیا پر ایک باہمت خاتون کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جو 5 گھنٹے کا پیدل سفر کرکے غزہ سے 14 کلو میٹر دور اپنے دو کمسن بچوں کے ساتھ منتقل ہوئی ہیں۔
باہمت فلسطینی خاتون اپنے ساتھ 2 بچوں کو آرام دہ کرسی پر بٹھا کر انہیں گھسیٹتی ہوئی پیدل جارہی ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خاتون کی ہمت پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔
فلسطینی صحافی معتز عزایزہ کی جانب سے خاتون کی ویڈیو کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا گیا، جو غزہ پر اسرائیلی بمباری اور ظلم سے متعلق دنیا کو آگاہ کرنے میں مصروف نظر آتے ہیں۔
معتز عزایزہ کی اس کاوش کو سوشل میڈیا صارفین بھی خوب سراہتے نظر آرہے ہیں۔ ایک صارف نے ان کے کام سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’معتز آپ کو اندازہ بھی نہیں کہ آپ اپنی تصویروں سے دنیا کو کس قدر تیزی سے بدل رہے ہیں، جس کے باعث دنیا بھر میں آزادی کی ایک نئی لہر آرہی ہے اور اسے آپ کی پرامن دستاویزات، آپ اور آپ کے ناقابل یقین حد تک قابل تعریف ساتھیوں سے تقویت ملتی ہے، ہمیں آپ سے بہت پیار ہے۔‘
ایک اور صارف نے خاتون سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’یہ سپر مام ہیں جو فلسطین کی مائیں ہیں، جو بہادر اور طاقتور مائیں ہیں، میں نے ایسی ماں کبھی نہیں دیکھی۔
صارف نے مزید کہا کہ سپر مام کی اصطلاح کو فلسطینی ماں سے تبدیل کردیا جائے۔
Comments are closed.