اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کا کہنا ہے کہ غزہ بچوں کا قبرستان بن رہا ہے، ہر روز سیکڑوں بچے، بچیاں مارے جارہے ہیں، زخمی ہورہے ہیں۔
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں صرف 4 ہفتوں میں اتنے صحافی مارے گئے جتنے 3 دہائیوں کے کسی تنازعے میں بھی نہیں مرے۔
انتونیو گوٹیرس نے کہا کہ اقوام متحدہ کے امدادی کارکن بھی اتنے زیادہ کسی اور تنازعے میں نہیں مارے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ صرف رفح کراسنگ کا راستہ غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے کافی نہیں ہے۔
انتونیو گوٹیرس کا مزید کہنا تھا کہ غزہ میں دیگر امداد کے ساتھ ایندھن کی فراہمی بھی کی جائے۔
Comments are closed.