قحط کیا ہوتا ہے اور اس کا اعلان کب ہوتا ہے؟
قحط اس وقت پڑتا ہے جب کسی ملک میں خوراک کی اتنی شدید قلت ہو جائے کہ اس کی آبادی کو شدید غذائی قلت، فاقہ کشی یا بھوک کی وجہ سے موت کا سامنا کرنا پڑے۔کسی علاقے یا ملک کے قحط سے متاثر ہونے کا اعلان عام طور پر اقوام متحدہ کرتی ہے اور بعض اوقات اس کا فیصلہ متاثرہ ملک کی حکومت اور اکثر دیگر بین الاقوامی امدادی تنظیموں یا انسانی ہمدردی کے اداروں کے ساتھ مل کر کیا جاتا ہے۔
کسی علاقے میں قحط پڑنے کا فیصلہ انٹیگریٹڈ فوڈ سکیورٹی فیز کلاسیفیکیشن نامی اقوام متحدہ کے پیمانے کا استعمال کرتے ہوئے کیا جاتا ہے۔اس پیمانے کے تحت کسی ملک میں خوراک کی قلت یا غذائی عدم تحفظ کی شدت کی درجہ بندی پانچ مراحل میں کی جاتی ہے اور قحط پانچواں اور شدید ترین درجہ ہے۔لیکن سرکاری طور پر قحط کا اعلان کرنے کے لیے، ایک مخصوص علاقے میں تین چیزوں کا ہونا ضروری ہے۔ اول یہ کہ کم از کم 20 فیصد گھرانوں کو خوراک کی شدید کمی کا سامنا ہو۔ دوم یہ کہ کم از کم 30 فیصد بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہوں اور تیسرا یہ کہ دس ہزار کی آبادی میں روزانہ دو بالغ یا چار بچے بھوک سے ہلاک ہوں۔
غزہ اور سوڈان میں قحط کا خطرہ کیوں ہے؟
،تصویر کا ذریعہGetty Images
دیگر کن ممالک میں قحط کا خطرہ ہے؟
انسانی حقوق کی تنظیم ’ایکشن اگینسٹ ہنگر‘ کا کہنا ہے کہ دیگر کئی ممالک میں بھی ’بھوک کی سطح انتہائی تشویشناک‘ ہے۔ان میں افغانستان، جمہوریہ کانگو، ایتھوپیا کا علاقہ ٹائیگرے، پاکستان، صومالیہ، شام اور یمن شامل ہیں۔مارچ 2024 میں، عالمی پروگرام برائے خوراک نے متنبہ کیا کہ ہیٹی، جو کہ گروہی تشدد کے درمیان ایک شدید سیاسی اور معاشی بحران کا سامنا کر رہا ہے، ’بھوک کے تباہ کن بحران کے کنارے پر ہے‘۔وہاں تقریباً 14 لاکھ لوگ قحط کے دہانے پر ہیں جبکہ 30 لاکھ ان سے ایک ہی درجہ نیچے ہیں۔ آئی پی سی کی ہیٹی کی غذائی تحفظ کی صورتحال کی درجہ بندی ’خطرناک‘ ہے۔
قحط کیوں پڑتا ہے؟
،تصویر کا ذریعہGetty Images
قحط کے سرکاری اعلان سے کیا فرق پڑتا ہے؟
قحط کا اعلان کیے جانے سے کسی قسم کی مخصوص فنڈنگ کا اجرا تو نہیں ہوتا تاہم اس کے نتیجے میں اکثر اقوام متحدہ اور عالمی حکومتوں کی طرف سے ردعمل سامنے آتا ہے جو خوراک کی فراہمی اور ہنگامی فنڈنگ فراہم کر سکتی ہیں۔کچھ انسانی امداد کے ادارے جیسے عالمی ریڈ کراس غذائی قلت کے علاج کی سہولیات فراہم کرتی ہیں۔ آکسفیم نے غزہ میں شراکت داروں کے ساتھ کھانے اور حفظان صحت کی اشیا کے لیے واؤچرز اور نقد رقم تقسیم کرنے کے لیے کام کیا ہے۔ورلڈ فوڈ پروگرام سوڈان میں سڑکوں اور سکولوں جیسے بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے لیے کام کر رہا ہے۔ اس کے پاس موبائل ریسپانس ٹیمیں بھی ہیں جو دور دراز علاقوں کے لوگوں تک خوراک اور دیگر امداد پہنچاتی ہیں۔عام طور پر جب کسی ملک کو غذائی قلت کے حوالے سے تیسرا یا اس سے اوپر کا درجہ دیا جاتا ہے تو بہت سی ایجنسیاں عموماً قحط سے بچنے کے لیے قحط کا اعلان ہونے سے پہلے منصوبہ بندی کرنا اور امداد پہنچانا شروع کر دیتی ہیں۔
ماضی میں کہاں کہاں قحط پڑنے کا اعلان ہوا؟
آخری بار قحط کا سرکاری طور پر اعلان جنوبی سوڈان میں سنہ 2017 میں کیا گیا تھا۔وہاں تین سال کی خانہ جنگی کے بعد تقریباً 80 ہزار افراد کو فاقہ کشی کا سامنا کرنا پڑا اور لاکھوں دیگر بھی قحط کے دہانے پر تھے۔اس وقت اقوام متحدہ نے زراعت پر جنگ کے اثرات کو مورد الزام ٹھہرایا۔ اس جنگ کی وجہ سے کسانوں کے مویشی مارے گئے، فصلوں کی پیداوار میں شدید کمی واقع ہوئی اور مہنگائی بڑھ گئی۔خیال کیا جاتا ہے کہ ایتھوپیا میں سنہ 1984 کے قحط کے دوران دس لاکھ لوگ بھوک سے مر گئے تھے۔ماضی میں 2011 میں جنوبی صومالیہ، 2008 میں جنوبی سوڈان، 2000 میں ایتھوپیا کے صومالی علاقے گوڈے، سنہ 1996 میں شمالی کوریا، 1991-1992 میں صومالیہ اور 1984-1985 میں ایتھوپیا مںی قحط پڑ چکا ہے۔مزید ماضی کو کھنگالیں تو سنہ 1845 اور سنہ 1852 کے درمیان، آئرلینڈ کو فاقہ کشی، بیماری اور ہجرت کے دور کا سامنا کرنا پڑا جو عظیم قحط کے نام سے مشہور ہوا۔خیال کیا جاتا ہے کہ اس دوران تقریباً 10 لاکھ لوگ اس وقت مر گئے جب ملک کی آلو کی فصل بیماری کی وجہ سے تباہ ہو گئی لیکن برطانیہ کو آلو کی برآمد جاری رہی جو اس وقت پورے جزیرے پر حکمرانی کر رہا تھا۔
BBCUrdu.com بشکریہ
body a {display:none;}
Comments are closed.